لاہور : داروغہ والا میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) افشاں پارک داروغہ والا میں مکان کی کچی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں 35 سالہ عظمی اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل ہیں۔