لاہور کی خبریں 9/4/2017

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا فریضہ بجالانا ہی سب سے عظیم عباد ت ہے شفاف صحافت کے ذریعے انسانیت کی بھرپور خدمت کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی گروپ لیڈر عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) محمد اشفاق بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ قلمی جہاد سے برائیوں کے انسداد میں اہم کام لیا جاسکتا ہے ماضی گواہ ہے کہ صحافیوںنے ہر معاشرتی برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خواہ انہیں کتنی ہی تکلیفیں برداشت کیوں نہ کرنی پڑی انہوںنے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مشکلات کے پیش نظر متفقہ پلیٹ فارم سے صحافیوں کاجدوجہد کرنا ناگزیر ہے کیونکہ آنے والے وقت میں مقدس پیشہ کی تقدیس کو برقراررکھا جانا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے مقامی علاقائی صحافیوں کا ازخود ضابطہ اخلاق طے کرنا ہوگا تاکہ صحافت میں بگاڑپیداکرنے والے عناصر کی بیخ کنی ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔
مردم شماری قومی فریضہ ہے عوام کو اس سلسلے میں سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے،ایم اے تبسم
لاہور( )مردم شماری قومی فریضہ ہے عوام کو اس سلسلے میں سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کی شمولیت مردم شماری کے مقاصد صیح معنوں میں حاصل ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کا فرض ہے کہ وہ عملہ خانہ و مردم شماری کے ساتھ مکمل تعاون کریں، درست معلومات کی فراہمی دے کر مستقبل کی منصوبہ بندی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے دوران پاک فوج کا نمائندہ باوردی اور سول نمائندہ ادارہ شماریات کی سبز جیکٹ میں ملبوس ہوتا ہے، تسلی کے بعد عوام مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن دشمنوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرے، مردم شماری عملہ پر حملہ قابل مذمت ہے، اس میں بیرونی دشمنان کے ہاتھ ملوث ہونے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔