سانحہ لاہور: حافظ آباد کی ایک فیملی کے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Lahore Incident

Lahore Incident

لاہور (جیوڈیسک) گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں حافظ آباد کے محلہ حسین پورہ کے رہائشی محمد ایوب بٹ اور ان کی 8 سالہ بیٹی اس افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔

ایوب بٹ کے والد کے مطابق بیٹا صوبائی محکمہ اوقاف میں آفیسر تھا،لاہور دھماکے میں ایوب بٹ کا بیٹا اور بیوی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لاہور کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا دیا گیا۔ ان کے اہلخانہ اس المناک حادثے میں شدت غم سے نڈھال ہیں۔