لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد

Heroin

Heroin

لاہور (جیوڈیسک) کسٹم حکام نے لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل کی جانے والی ہیروئن مال گاڑی کی بھارتی بوگی میں چھپائی گئی تھی۔

جبکہ مال گاڑی کے ڈرائیور ، اسسٹنٹ ڈرائیور اور ایک پیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔