فلوریڈا میں دہشتگردی: انسانی،اخلاقی طور پر اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،زیبا گل

zeba gill

zeba gill

لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سماجی تنظیم”گلوبل کرسچن وائس”کی صدر زیبا گل (چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا فورم)نے آرلینڈ امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کے تشویش ناک سانحے کی پرزور مذمت کی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے نام اپنے تعزیتی ومذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بدترین دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اس واقعے سے معاشرتی طور پر جوالمیہ صورتحال پیداہوئی ہے اگرچہ یہ عارضی ہے مگر انسانی،اخلاقی طور پر اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل کرسچن وائس انسانیت کے خلاف اٹھنے والی ہرجابرفکروعمل کی ہمیشہ نفی کرتی ہے اور امن،سلامتی ، معاشرتی اقدار اور تعمیری ومثبت رویوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی ہر ناانصافی،زیادتی اوردہشت گردی وانتہاپسندی کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس حوالے سے تمام مقتدر طاقتوں سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کامطالبہ بھی کرتے ہیں۔٭