لاہور: حساس اداروں کی کارروائی میں داعش کے مزید 2 کارکن گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم طلحہ اور امجد رضوان کو اعوان ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم امجد آئی ٹی انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہے۔

دونوں ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم ڈاکٹر عثمان ملک اور احسن صدیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے پر مامور تھے۔

ملزموں کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپ اور درجنوں ڈی وی ڈیز برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔