لاہور کی خبریں اقبال کھوکھر سے 9/11/2015

لاہور: سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد 9 اکتوبر 2015 کو سینٹ میریز سیمنری میسن روڈ لاہور میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ کمیونٹی آگاہی سیشن میں75سے زائدمرد،خواتین اور نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی جبکہ مقررین میںمحترمہ بشری خالق (ڈائریکٹر WISE)اورپروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) شامل تھیں۔ مقررین نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدد کی مختلف اقسام پربات چیت کی۔مزیدبراںحکومت کی طرف سے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور اس بات پر زور دیا کہ ان قوانین کو نافذکرنے کی اشدضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پرمبنی ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہو سکے۔

ریورنڈ فادرعنایت برنارڈ نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموںکے انعقاد سے ہی ایک صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے ۔تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے تمام شرکائ،انتظامیہ اورسیمنری کے ڈائریکٹریورنڈ فادر برنارڈ کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (اقبال کھوکھر) ملکی ترقی اور معاشرتی خوشحالی کے لئے ہمیشہ صحت مند اور موثر ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ہی شہری کو اپنی اپنی سطح پرذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ نیشنل پارٹی اپنے قائدین سنیٹر میر حاصل خان بزنجو،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک اور ایوب ملک کی ولولہ انگیزاور سیاسی بصیرت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے عام آدمی کی ترقی کے لئے پنجاب میں دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے اقبال کھوکھر سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔طالب حسین نے بتایا کہ نیشنل پارٹی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے تمام اضلاع سے حصہ لے رہی ہے اور پہلے مرحلے میں ہمارے متعدد امیدواران کامیاب ہوئے ہیں اور درجنوں آزاد امیدواران بھی ہمارے رابطے میں ہیں ۔انشاء اللہ بہت جلد ہم پنجاب میںنیشنل پارٹی کے سیاسی قدوقامت کا عملی سیاسی مظاہرہ بھی کریں گے۔نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہم تعمیری اور مثبت ایک اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ انصاف،سہولیات اور بنیادی حقوق ہر شہری کی دسترس میں ہوں۔ریاستی وآئینی طور پر ہر انسان برابر ہے اوروسائل وحقوق بھی یکساں تقسیم ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور نامور سیاسی شخصیات نے نیشنل پارٹی جوائن کرلی ہے اس کے علاوہ پارٹی کے تمام کارکنان میرا سرمایہ ہیں۔انہوں نے دوران ملاقات میڈیا کے ملکی کردار کوسراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (اقبال کھوکھر) یورپی یونین پارلیمنٹیرینز مسٹر پیٹروان ڈیلن فرام نیدرلینڈ ،مسٹر آرنی جیرک فرام جرمنی،مسٹر مارک جراک فرام پولینڈ نے پاکستان میں معروف قانونی وسماجی ادارے”کلاس”کی سانحہ یوحناآباد سمیت ملک بھرمیں معاشی،معاشرتی اورانسانی طور پر استحصال کا شکاراور بنیادی حقوق سے محروم خواتین وحضرات کی بھرپور معاونت ومدد کرنے پرسراہا۔یورپی پونین ممبران کو ”کلاس”کی چیئرپرسن ایگا کینی نے مجموعی طور پر پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً مسیحیوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح نیشنل ڈائریکٹر”کلاس”ایم اے جوزف فرانسس بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب لوگوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔یورپی یونین کے وفد نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (اقبال کھوکھر) لاہور چرچ کونسل کے زیراہتمام 19,20,21,22 نومبر جمعرات ،جمعہ ،ہفتہ،اتوار کو شفائیہ دعائیہ کنونشن منعقد ہوگی۔یہ اعلان لاہور چرچ کونسل کے ماڈریٹر ریورنڈ منیرپھول نے اقبال کھوکھر سے ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ سینٹ پال میموریل چرچ میں منعقدہ اس کنونشن میں شعلہ بیاں مقرراور عظیم خدا کے خادم عمانوئیل ایف بہادر,پاسٹر لیاقت قیصر،بشپ آصف جمالی واعظ فرمائیں گے۔کنونشن کا مرکزی عنوان”نجات”ہے جبکہ پرستش کے لئے گاسپل سنگرپاسٹراصغرجان اور مقامی کوائرز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے خواتین وحضرات شرکت فرمائیں گے۔ اس دوران 20 نومبر بروز جمعہ کوصبح 10 بجے ”نجات ” کے موضوع پرسیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں پادری وسیم اللہ کھوکھرخدا کا کلام پیش کریں گے۔انہوں نے ملک بھر کے پاسٹرز،ایلڈرز سے اپیل کی کہ وہ اس کنونشن میں خود بھی آئیں اوردوسروں کو ہمراہ لائیں۔اس موقع پر مارٹن جاوید مائیکل بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Caas Group Photo

Caas Group Photo

Eigaaaa

Eigaaaa

Talib Hussain

Talib Hussain