لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے ،کہ ڈاکو مسلم ٹاؤن کے علاقے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اقبال ٹاؤن پولیس ناکہ پر روکنے کی کوشش میں ڈاکؤوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔