لاہور: اقبال ٹاؤن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 11 افراد گرفتار

Search Operation

Search Operation

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں دہشت گردی کے پیش نظر اقبال ٹاؤن نجف بلاک میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشکوک افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے لوگوں کی شناخت کی گئی۔

سرچ آپریشن میں دکانداروں، موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں کو روک کر ان کے کوائف چیک کئے گئے۔ گیارہ افراد کے کوائف نا مکمل نکلے جن کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔