لاہور : جناح اسپتال کے ڈاکٹرز فائرنگ کے ایک دن بعد ہڑتال پر

Jinnah Hospital

Jinnah Hospital

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا ہو یا کوئی اور اسے تو جناح اسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن ایک شہری پستول لے کر دھندناتا ہوا اسپتال جا پہنچا اور فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا۔

نہ کسی گارڈ نے روکا نہ کسی سیکورٹی والے۔ اسپتال انتظامیہ کی اپنی ہی غلطی کے باعث ہونے والے اس واقعہ کے بعد اسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے خود ہی ہڑتال کر ڈالی۔

نہ صرف بدھ کو بلکہ آج بھی ایمرجنسی، او پی ڈی اور سرجیکل میں کام بند ہے۔