لاہور کے بعد کراچی ٹی وی پر کام کر رہی ہوں، زنیرہ ماہم

Zunaira Maham

Zunaira Maham

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستانی ٹیلی وژن کی خوبصورت اور حسین و جمیل ماڈل اور اداکارہ زنیرہ مام نے کہا ہے کہ ریشم اپنے نام کی طرح واقعی ریشم ہے ریشم کے ساتھ کام کر رکے بہت اچھا لگا ہے اب میں لاہور میں ٹی وی سیریل کرنے کے بعد کراچی میں کام کر رہی ہوں۔

کراچی میں مجھے ڈراموں کی بہت آفر ہے اس لئے میں وقتی طور پر کراچی شفٹ ہو گئی ہوں میڈیا ایڈوائزر شیخ بابر سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے معروف آرٹسٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔

اب بھی کر رہی ہوں فہیم برنی اور رزما نوال بھی بہت اپنے آرٹسٹ ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا کراچی میں ایکٹنگ اور ماڈیلنگ میری پہلی ترجیح ہے۔

Zunaira Maham

Zunaira Maham