لاہور : قصور اسکینڈل کے 12ملزمان انار کلی تھانے منتقل

Kasur Suspects

Kasur Suspects

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پولیس نے قصور اسکینڈل کے12 ملزمان کو لاہور منتقل کردیا ہے۔ ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قصور اسکینڈل کے ملزموں کو منتقل کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ملزمان جن کو لاہور منتقل کیا گیا ہے، ان میں مرکزی ملزم حسیم عامر، فیضان مجید، سلیم اختر، علی مجید، عبد المنان اور نسیم شہزاد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بشارت، عثمان خالد، یحییٰ، علیم آصف، عبد الرحمان اور عتیق الرحمان کو بھی لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔