لاہور: لیسکو ملازمین کا چوتھے روز بھی لیسکو ہیڈ آفس کے باہر دھرنا

LESCO Employees Sit

LESCO Employees Sit

لاہور (جیوڈیسک) لیسکو ملازمین لیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف چوتھے روز بھی لاہور میں احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ نجکاری سے متعلق حتمی رپورٹ آج حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔ لاہور میں کوئنز روڈ پر لیسکو ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا چوتھے دن بھی جاری ہے، مظاہرین نے ہیڈ آفس کے باہر ٹینٹ لگا رکھا ہے اور دفتر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں۔

مظاہرین کسی شخص کو بھی دفتر میں جانے کی اجازت نہ دے رہے، کوئنز روڈ کی ایک جانب بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت لیسکو کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری سے متعلق حتمی رپورٹ آج حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔