لاہور :غالب مارکیٹ میں دو بچوں کی ماں پراسرار طور پر جاں بحق

Lahore,

Lahore,

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا ۔ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کی رہائشی دو بچوں کی ماں مہرالنسا کو گھر میں سر پر شدید چوٹ آئی ، اس کا شوہر فاروق اسے ہسپتال لے کر جارہا تھا کہ مہرالنسا کی حالت بگڑگئی اور وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئی ۔

مہرالنسا کے والدین نے الزام عائد کیا کہ فاروق نے مہر النسا کو مارا ہے جس پر پولیس نے فاروق کو حراست میں لے کر مہرالنسا کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔