لاہور: موٹرسائیکل کاغذات نہ دکھانے پر نوجوانوں کو برہنہ کرکے تشدد

Police Check Post

Police Check Post

لاہور (جیوڈیسک) موٹرسائیکل کے کاغذات نہ پیش کرنے پر پولیس اہلکاروں نے سرعام دو نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے علی اور شاہد کو ناکے پر روک کر موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے اور کاغذات نہ دکھانے پر نوجوانوں کو برہنہ کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے اے ایس آئی خادم حسین، کانسٹیبل عابد اور نوید کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔