لاہور : موٹرسائیکل نہ روکنے پر پولیس نے نوجوان کو گولی مار دی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ملتان چونگی کےقریب وحدت روڈ پر پولیس نے موٹرسائیکل نہ روکنےپر نوجوان کو گولی مار دی۔

زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علی نامی نوجوان 2 ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پولیس نے روکنے کا اشارہ دیا ، نہ روکنے کی صورت میں پولیس اہلکار نے فائر کر دیا۔

جس سے نوجوان کی گردن پر گولی لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی علی کوجناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔