لاہور: قتل کے مجرم کو پھانسی، ساہیوال میں پھانسی ملتوی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت جیل قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرم اللہ دتہ کو آج علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم 12 سال قبل دیپالپور میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب ساہیوال میں فریقین میں صلح ہونے کے باعث قتل کے مجرم عباس کی پھانسی عین وقت روک دی گئی۔ مجرم عباس نے 2001 میں رشتہ کے تنازعہ پر اشرف نامی شخص کو قتل کیا تھا۔