لاہور، مسلم ٹاؤن میں تیز رفتار مسافر وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، چھ زخمی

Passenger Vans Electric Pole Hit

Passenger Vans Electric Pole Hit

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کے قریب تیز رفتار مسافر وین بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی ، حادثہ کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ویگن لاہور سے قصور جا رہی تھی کہ مسلم ٹاؤن کے قریب ویگن پر ڈرائیور کا کنٹرول نہ رہا اور بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی ، کھمبے پر لگا ٹرانسفارمر ویگن پر گر گیا جس کے باعث ویگن میں موجود ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل دیا ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔