لاہور: نولکھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو بھائی قتل

Firing

Firing

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فائرنگ کرکے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے نولکھا میں دیرینہ دشمنی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔

حملہ آوروں نے اسد کو دکان میں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ عثمان کو گھر کے باہر گلی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا جو ہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔