لاہور: نشاط کالونی میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کا ملزم پکڑا گیا

Lahore Arrest

Lahore Arrest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں 2 روز پہلے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے 12 سالہ لڑکے کاملزم پکڑا گیا ، ملزم سابق پولیس اہلکار ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے چور سمجھ کر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کےمطابق 12سالہ ناصرموٹرسائیکل مکینک کی دکان پر کام سیکھ رہا تھا ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب وہ گھر واپس نہ آیا،دوسرے دن اس کی لاش قریبی خالی پلاٹ سے ملی،ناصرکو سرمیں گولی مارکر قتل کیاگیاتھا،گلی میں لگےسی سی ٹی وی کیمرےکی ویڈیو دیکھی گئی تو فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت توصیف کےنام سے ہوئی۔

ملزم سابق پولیس اہلکارہےجس کا کہناہے کہ اس نےرات کے اندھیرے میں چورسمجھ کرفائرنگ کی تھی،پولیس نےملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔