لاہور: آئی ایس او کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ سیمینار منعقد ہوا

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں ایف ایس سی کے طلبہ کیلئے کیریئر کونسلنگ سیمینار منعقد ہوا جس میں طلبہ کو طبعی میلان اور ذہنی رجحان کے مطابق مناسب ترین کیریئر کیلئے راہنمائی دی تاکہ وہ اپنی شخصیت، صلاحیت، اقدار، تعلیمی شعبہ اور ذاتی دلچسپیوں کے مطابق کامیاب عملی زندگی گزار سکے۔

ماہر تعلیم زوہیر علی کا کہنا تھا کہ ہر شعبہ زندگی کی ضروریات اور مطلوبہ خصوصیات الگ ہیں اور ہر طالبعلم کے روزمرہ کے معمولات اور حالات، خاندانی پس منظر، پسند اور ناپسند الگ ہیں جس کو سمجھنے کیلئے ہر طالبعلم سے انفرادی کونسلنگ سیشن بھی وقت کی ضرورت ہے۔

طلبہ کے فیوچر سے متعلق ایسے سیمینارز طلبہ کے کیریئر میں معاون ثابت ہوں گے۔سیمینار میں سو سے زائد طلبا نے شرکت کی۔

Seminars

Seminars

Seminars

Seminars