ٹی 20 میں شاندار کامیابی پر الطاف حسین کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لاہور (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 6 سال بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ پہلے ٹی 20کرکٹ میچ ٹیم کی کامیابی کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ الطاف حسین نے 6سال بعد ملک میں ہونے والے پہلے انٹرنیشنل ٹی 20کرکٹ میچ منعقد کرانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔