لاہور: پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

Pakistan Bar Council, Elections

Pakistan Bar Council, Elections

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان بارکونسل کےانتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ صبح 9 بجے سے جاری ہے۔

لاہور سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں پولنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ان انتخابات کے ذریعے پنجاب کی 11 ،سندھ کی 3 ،کے پی کے کی 4 اور بلوچستان اور اسلام آباد کی 1 ، 1 سیٹ پر نمائندے منتخب ہوں گے۔

پنجاب میں 75 ،سندھ میں 32 ،کے پی کے میں 28 ،بلوچستان میں 7 اور اسلام آباد میں 5 ووٹ کاسٹ کئے جانے ہیں، نومنتخب ارکان کی مدت 5 سال کے لئے ہو گی۔