لاہور: پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے، رانا راشد منہاس

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی،سیاسی وسماجی رہنما رانا راشد مہناس،وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ رو زکاہنہ نو کے بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد، اتفاق اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا حقیقی پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، اتفاق اور اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ہمیںدہشت گردی کے خلاف اتحاد کی قوت سے لڑنا ہے، اسی میں ملک کی بقاء اور ترقی کا راز مضمر ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ضرب علم وامن ناگزیر ہے۔

ضرب امن قرارداد امن کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ایک علمی، فکری، نظریاتی اور عملی جدوجہد ہے جس کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ا دہشت گردی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جہاں ضرب عضب کامیابی سے اپنا کام کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ علمی فکری اور نظریاتی محاذ ضرب امن کی ضرورت ہے جب تک ضرب امن کے ذریعے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہو گا اس وقت تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر ،جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی ،عرفان شاہ ،محمد سجاد،آصف رحمانی آپ کے ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367