لاہور : سمن آباد میں فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

Gun

Gun

لاہور (جیوڈیسک) سمن آباد میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا۔

بہادر اور اس کا بھائی صفدر تین روز قبل سمن آباد میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے جس میں صفدر پہلے ہی موت کی آغوش میں جا چکا ہے۔

جبکہ بہادر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔