لاہور:‌ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق فیض باغ کے علاقہ نولکھا پارک میں سحری کے وقت گلی میں کھڑے تین نوجوانوں پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

جس سے نوجوان زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اٹھائیس سالہ ذیشان دم توڑ گیا۔

زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت سولہ سالہ شہزاد اور چوبیس سالہ ابرار کے نام سے ہوئی ہے۔