لاہور: پی آئی اے کی پروازوں سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع

Pilgrims

Pilgrims

لاہور (جیوڈیسک) ائرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی حج پرواز میں ایک سو پچپن مسافر وطن پہنچے جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے 354 حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ رشتہ داروں نے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہر حاجی کو 5 لٹر آب زم زم دیا جا رہا ہے۔

حجاج کرام کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ افسوسناک تھا۔ سعودی حکومت نے بھرپور مدد کی تاہم پاکستانی حکام کہیں نظر نہیں آئے۔