لاہور : پی آئی اے کی لندن پرواز اچانک منسوخ، مسافروں کا احتجاج

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز اچانک منسوخ کر دی گئی۔

مسافروں نےایئرلائن انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 نے صبح ساڑھے نو بجے لندن روانہ ہونا تھا۔ مسافرلاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں فلائٹ منسوخ ہونے کا پتہ چلا۔

ایئرلائن انتظامیہ کے رویے اور پیشگی اطلاع نہ دینے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔عملے نے مسافروں کو بتایا کہ پرواز اب اسلام آباد سے رات ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی۔مسافروں کو پی آئی اے کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کی پرواز سے اسلام آبادبھجوایا جائے گا۔