لاہور میں جگہ جگہ احتجاج، عوام کے لئے بن گیا عذاب

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) کیا نرسز، کیا ریلوے ملازمین اور اب پھر کلرکس سب ہیں سڑکوں پر۔ مال روڈ، سیکریٹریٹ اور پھر پریس کلب بنے احتجاج کا مرکز۔ مال روڈ پر نرسوں کا احتجاج۔ پریس کلب کو گھیرا ریلوے ملازمین نے جبکہ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج ہوا کلرکوں کا۔ مظاہروں اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہر میں سفر محال ہو گیا۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں پر جا پہنچا اور شہری بلبلا اٹھے شہر کی اہم شاہراوں پر مظاہروں کی وجہ سے ایمبولینس بھی پھنسی رہی اور مریض تڑپتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ضرور کریں لیکن عوام کے لیے تکلیف اور مشکلات کا سبب نہ بنیں۔