لاہور میں مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شروع ہو گیا ہے۔

لاہور میں بڑی شاہراہوں سے ملحقہ علاقوں اور دیگر نواحی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیز بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

جبکہ بارشوں سے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔