لاہور: پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں اشرف اور محمود شامل ہیں جو قبائلی علاقہ جات سے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنا چاہتے تھے۔

خفیہ اطلاع ملنے پر سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے ملزموں کو ہنجروال سے گرفتار کر لیا۔

ملزموں کے قبضہ سے بھاری مالیت کی 100 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔