لاہور: سگیاں پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس ملت پارک میں ڈکیتی کے دوران پانچ افراد کو قتل کرنے والے گرفتار تین ڈاکوؤں ظہیر عباس عرف باسو، زاہد علی اور جہانگیر عرف بھولا کو لوٹے ہوئے سامان کی برآمدگی کے لیے سکھیکھی لے کر گئی۔

برآمدگی کے بعد لاہور واپس آرہے تھے کہ سگیاں پل کے قریب موٹر سائیکل سوار چار افراد نے زیر حراست ڈاکوؤں کو چھڑ انے کے لیے پولیس موبائل گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے پولیس وین میں موجود ملت پارک ڈکیتی کے تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا جبکہ تین حملہ آور فرار ہو گئے۔