لاہور: پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا، لاہور پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس ہونا شروع ہوگئیں۔

چار ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز، 96 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی تنزلی کردی گئی ہے۔سب انسپکٹرز سے ایس پی عہدے تک پہنچنے والوں کی تنزلی پہلی پرموشن سے ہوئی۔

ایس پی مختارحسین نے 1986،جماعت علی نے 1988 میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کی، ایس پی کرامت ملک نے 1990 میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کی۔ کرامت ملک آج کل ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات ہیں۔