لاہور: پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس نےسرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

لاہور پولیس نے ملتان روڈ پر سبزہ زار کے علاقوں سید پورہ اور بدر پورہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ،تلاشی کے دوران مختلف ہاسٹلز ، ہوٹلوں اور گھروں میں مقیم افراد کی شناختی دستاویزات چیک کی گئیں اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دونوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔ بعد ازاں حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔