لاہور پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، 13 گرفتار

Weapons Export

Weapons Export

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے لیے لایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی سی پی او لاہور امین وینس نے اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ اور لاری اڈا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں چھپا کر لاہور لایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے عبید اللہ،انعام اللہ، ظہور خان اور احمد شیخ سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

امین وینس کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، انھوں نے کہا لاہور میں اسلحہ ڈیلروں کی انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کوٹے سے زیادہ اسلحہ منگوانے والے ڈیلروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔