لاہور پاور شو سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھنے لگے

Shah Mehmood and Choudhary Sarwar

Shah Mehmood and Choudhary Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے پاور شو سے پہلے پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی۔ شاہ محمود قریشی کی سولوفلائیٹ سے پارٹی میں ناراضی بڑھنے لگی، چوہدری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ، پارٹی قیادت نے چوہدری سرور سے رابطہ کرلیا۔ عمران خان نے لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں چودھری سرور کو بھی بلالیا۔

تحریک انصاف کی دھڑے بندی ، رہنماوں کی آپس کی ناراضی بڑھنے لگی۔ شاہ محمود قریشی کی سولو فلائیٹ سے پارٹی کے کئی رہنما پریشان، شاہ محمود کی سندھ کی ریلی اور سیاسی کمیٹی میں تنہا پرواز ہدف تنقید بننے لگی۔

شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور کے درمیان متعدد بار تلخ کلامی، اسلام آباد کے جلسے میں مصالحتی مشن کے اجلاس میں شاہ محمود اورچودھری سرور کی تلخی پر عمران خان اجلاس چھوڑ کر ناراضی کا اظہار بھی کرچکے مگر جہانگیر ترین اختلافات ماننے کو تیار نہیں۔

چودھری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ، علم ہوتے ہی قیادت نے ان سے رابطہ کیا اور عمران خان نے کینٹ میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔ چودھری سرور اجلاس میں شریک ہو کرعمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد چودھری سرور آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چودھری سرور عمران خان سے اجازت لیکر بیٹے کے الیکشن کے لئے برطانیہ جا رہے ہیں۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔