لاہور کے نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اقبال ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں ایک شخص نجی بینک میں داخل ہوا اور اندھا دھند فئرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 افراد بینک کے ملازم ہیں، مرنے والوں کی شناخت ناصر، خالد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔