لاہور: ٹاؤن شپ میں پولیس کا سرچ آپریشن، 16 غیر ملکی باشندے گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سولہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور وہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ تمام افراد کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔ پولیس نے تمام غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

گرفتار کیے جانے والوں میں 14 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں میں سے کچھ افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔