لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور، خانیوال، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور شیخوپورہ میں شدید دھند کا راج ہے۔

حد نگاہ تیس میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور شیخوپورہ موٹر وے سیکشن کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائیٹس اور وائپر کا استعمال کریں جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں۔