لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہو رشدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور اور ائیرپورٹ اور گردونواح میں بھی دھند چھا گئی ہے اور حد 10 سے 20 میٹر رہ گئی ہے تاہم پروازوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔