لاہور میں سوائن فلو کا ایک اور شکار دم توڑ گیا، مرنیوالوں کی تعداد 4 ہو گئی

Swine Flu

Swine Flu

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سوائن فلو سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی، مرنیوالوں کی تعداد 4 ہو گئی، پنجاب میں مجموعی طور پر 15 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں 55 سالہ حمیدہ بی بی میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہوئی جس کا علاج معالجہ جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اس ہلاکت سے لاہور میں سوائن فلو کا شکار ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 15 لوگ سوائن فلو کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔