لاہور میں شدید بارش، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) صبح سویرے ہی کالی گھٹاؤں نے آسمان پر ایسا قبضہ جمایا کہ بارش نے رت ہی بدل دی۔ شدید بارش سے متعدد علاقے آبی گزرگاہ میں تبدیل ہو گئے۔

شہر میں ہونے والی بارش میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

جبکہ بجلی کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ ہوئے۔