لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 ٹارگٹ کلرز گرفتار، سی آئی اے پولیس

Target Killer Arrest

Target Killer Arrest

لاہور (جیوڈیسک) سی آئی اے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

سی آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس میں 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں، آصف، جونی، شفیق، عمران اور سجن شامل ہیں۔

ملزمان پولیس مقابلوں، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ انہوں نے کیمپ جیل کے باہر 2 پولیس اہلکاروں بشارت اور اسلم کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔