لاہور میں مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار زخمی

Lahore Soldiers

Lahore Soldiers

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ سمن آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے رستم پارک میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔