لاہور : رنگ روڈ پر دو موٹر سائیکل کی ٹکر، دو افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رنگ روڈ پرراوی گرڈ اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور رنگ روڈ کی سروس لائن پر راوی گرڈ اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا۔

جس کے نتیجے میں خالد نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ توفیق اور شوکت کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں توفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شوکت کی حالت بھی تشویشناک ہے۔