لاہور: ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں سلیم، شبیر، اسلم، شہزاد، ممتاز اور آصف شامل ہیں۔ ملزموں نے دوران تفتیش لاہور، ساہیوال اور پاکپتن میں 60 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزموں نے کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم ہاؤس کے کنٹرولر سرفراز سے بھی دوران واردات 55 ہزار روپے چھینے تھے۔

گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 25 لاکھ روپے نقدی، 3 موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔