لاہور: ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

Gang Arrested

Gang Arrested

لاہور (جیوڈیسک) پولیس حراست میں کھڑے یہ ملزم ہیں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم اپنی خواتین ساتھیوں نسرین اور فوزیہ کی مدد سے شکار ڈھونڈتے۔

شہریوں کو گاڑی میں لفٹ کے بہانے بٹھاتے پھر گن پوائنٹ پر ان کے ساتھ واردات کرتے جس کے بعد انہیں ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔