لاہور: ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انیلہ عرف دیبا، تنویر اور سہیل عارف شامل ہیں۔ جنہیں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزموں کے قبضہ سے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔