لاہور کی خبریں 5/4/2017

Panama Leaks

Panama Leaks

لاہور: پانامہ لیکس حکمرانوں کیلئے پھانسی کا پھندہ ہے جس سے ان کی سیاسی موت ہو گی، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے حکمرانوں کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر وامیدوار پی پی 159ملک اصغرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی جتنا چاہے زور لگا لے، بیرون ملک سے قطری بلا لے پاناما لیکس انکشافات کے بعد ان کا بچنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ پہلی بار ملک کے وزیراعظم کا حساب لیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی محنت رنگ لائے گی اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی گروپ کو شکست دیں گے اور پاکستان تحریک انساف کے پرچم تلے پوری قوم اکٹھا کریں گے۔ تبدیلی عوام کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اور قائد انقلاب عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن معرکہ کے فاتحین اس ملک کے 20کروڑ عوام ہی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کا مشن پاکستان کی خوشحالی ہے : رانا احمدسعید
لاہور( )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنماء و چیئرمینیونین کونسل 266سرائے تالاب مانگا منڈی رانا احمدسعیدنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن پاکستان کی خوشحالی ہے ، جس کی خاطر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اپنی محب وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس میں آئے لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ،رانا احمدسعید کا کہنا تھاکہ پاکستان کا ہر شعبہ آج ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے ، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے ویڑن میں نئی روح پھونک رہے ہیں ، اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔
کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیادی اور نظریاتی کارکن قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ اعجازاحمد
لاہور( ) کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیادی اور نظریاتی کارکن قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء و جی ایم شاہکام انڈسٹری اعجاز احمدنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کا ر کنو ں کی ہمیشہ عزت افزائی اور قدر کی ہے مسلم لیگ ن کی عوا می خدمات قا بل قدر اور اطمینان کا با عث ہیں میا ں نوا ز شریف کی بے مثا ل اور شا ندار قیا دت میں مسلم لیگ ن نے تمام ہو ائوں کا رْخ تبدیل کر کے اعلیٰ قیا دت کی لازوال مثال قا ئم کی ہے ،اْنھو ں نے کہا کہ عمران خا ن صوبہ خیبر پختو نخواہ اور اپنی جما عت سے مخا لفین پر کیچڑ اچھا لنے اور میں نہ ما نو میں نہ ما نو کا ورد کرکے اپنی نا اہلی کو چھپا نے کی مذموم کو شش میںمصروف کا ر ہیں میا ں نواز شریف کو عوام میں عزت، مقا م ،وقا ر، اعتبار اور اعتماد حا صل ہے نواز شریف کی عوام دوست پا لیسیو ں دن رات عوام کی خدمت اور اپنی بہتر کار کردگی کے بل بو تے پر ہی 2018میں عوام کے سا منے پیش ہو کر کا میا ب و کا مران ہو ں گے۔