لاہور میں شیڈول تربیتی کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان آج متوقع

Training Camp

Training Camp

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شیڈول تربیتی کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان آج متوقع ہے، بوٹ کیمپ کے بعد کھلاڑی 30 مئی سے تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔

قومی کھلاڑی ایبٹ آباد میں فوجیوں کے زیر نگرانی فٹنس بہتر کرنے کے لیے سخت جان لڑا رہے ہیں۔

کاکول میں جاری بوٹ کیمپ 27 مئی کو ختم ہو جائے گا جس کے بعد قومی کرکٹرز 28 مئی کو لاہور پہنچیں گے اور 30 مئی سے لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے شیڈول مختصر تربیتی کیمپ ایک ہفتے لاہور میں جاری رہے گا۔